0

کون سے دفاتر ہفتہ،اتوار اور عید پر کھلے رہیں گے؟ملازمین کے لئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد:کسٹمز کی جانب سے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے ملک بھر میں کسٹمز دفاتر ہفتہ، اتوار اور عید کی تعطیلات میں کھلے رہیں گے۔فیلڈ دفاتر کھلے رہنے سے متعلق سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ کسٹمز کے فیلڈ دفاتر 24 اور 25 جون کوہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کھلےرہیں گے۔عید کی چھٹیوں کےدوران بھی کسٹمز کے فیلڈ آفس کھلے رہیں گے۔ کسٹمز کے دفاتر 24 جون سے30 جون کی شب تک کھلے رہیں گے۔یہ فیصلہ تجارتی سرگرمیوں کی سہولت اور ریونیو وصولی بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے 28 جون بروز بدھ کو بھی چھٹی کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے عید الاضحیٰ کی تین چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں