0

حکمران جماعتوں کی ناکامی کے بعد ملک کو ایڈہاک ازم کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، سراج الحق کا بیان

لاہور :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں کی ناکامی کے بعد ملک کو ایڈہاک ازم کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دور اقتدار میں عوام نے جو دیکھا، برداشت کیا وہ 75برسوں پر بھاری ہے، ملک میں کوئی ایسا دروازہ نہیں جہاں لوگ فریاد لے کر جائیں، ملک دلدل میں دھنس چکا، امن و امان کی صورت حال نازک ہو گئی، ملک میں معاشی انتشار جاری، سیاسی وآئینی بحران خطرناک ہو چکے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو شفاف الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیا جائے، الیکشن کمیشن تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز کو بلا کر انتخابات کے لیے نظام وضع کرے۔سراج الحق نے کہا کہ دیر کو ڈویژن کا درجہ دیا جائے،سابقہ حکومت نے مالاکنڈ ڈویژن کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی، مالاکنڈ کے حقوق کے لیے بڑی تحریک چلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں