0

حارث رؤف نے اپنے ولیمے سے متعلق اہم بات بتا دی

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر جن کی شادی رواں سال جولائی میں ہونا قرار پائی ہے انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی اُن کے ولیمے میں شرکت کریں گے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماہ جولائی میں زیادہ تر کرکٹرز سری لنکا کے دورے میں مصروف ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے سری لنکا جانے سے پہلے ہی میرے ولیمے کی تقریب ہوجائے گی۔ اس حوالے سے کرکٹرز سے بات بھی ہوچکی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حارث رؤف کی شادی کا کارڈ وائرل ہوگیا تھا، کارڈ کے مطابق فاسٹ بالر حارث رؤف اگلے ماہ جولائی میں اپنی بارات لے کر سسرال جائیں گے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی کارڈ کے مطابق حارث رؤف کی بارات 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7جولائی کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں