0

سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کے کےبیان نے کھلبلی مچادی

کراچی: وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاست سے نفرت اور تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، نوجوان نسل میرٹ اور شفافیت پریقین رکھتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زبوں حالی کا چیلنج ہے، ہم سب کو بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ مل کر کرنا ہوگا، ہماری منزل خوشحالی اور ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا ہے، پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں