خبریں سچ ثابت، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کا اعلان کردیا

خبریں سچ ثابت، اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کا اعلان کردیا

معروف اداکارہ کبرہ خان اور اداکار گوہر رشید نے شادی کا اعلان کر دیا۔اداکارہ کبرہ خان اور گوہر رشید قریبی دوست ہیں اور دونوں نے اپنی شادی کا اعلان منفرد انداز میں کیا۔کبرہ خان اور گوہر رشید نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ہمایوں سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شادی کی پیشکش کر رہے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں کبرا اور گوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔کبرا نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘آپ کی محبت اور دعاؤں کے ساتھ، بسم اللہ’۔

اپنا تبصرہ لکھیں