اداکارہ جگن کاظم کا محبت اور ازدواجی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف

اداکارہ جگن کاظم کا محبت اور ازدواجی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف

معروف اداکارہ جگن کاظم نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق حیران کن انکشافات کر دیئے۔محبت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی لیکن تشدد برداشت نہ کر سکی اور علیحدگی کا فیصلہ کیا۔اداکارہ نے محبت کو یک طرفہ جذبہ قرار دیتے ہوئے ماں بچے کے رشتے کی مثال دی۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی اپنے بچے سے محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے ہی ماں اپنے بچے سے محبت کرتی ہے، چاہے بچہ نافرمان ہو، ماں اس سے محبت کرنے سے باز نہیں آتی۔جگن کاظم نے اپنی گفتگو میں واضح کیا کہ محبت ایک طاقتور جذبہ ہے لیکن تشدد اور ظلم کسی بھی رشتے میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔اداکارہ کے انکشافات نے ان کے مداحوں کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ محبت کے ساتھ خود پر قابو رکھنا اور عزت نفس بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں