پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے لیا

علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔پی ٹی آئی کے بانی نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کردیا۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر بات کرتے رہے، انہوں نے جنید اکبر کو کے پی میں پارٹی معاملات ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا۔اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور خود بھی چاہتے تھے کہ وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے علی امین گنڈا پور سے کہا ہے کہ وہ صوبے میں دہشت گردی اور گورننس کے مسائل پر توجہ دیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button