تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 26ویں ترمیم کے خلاف وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، اس لیے آئینی ترمیم اختیارات کی علیحدگی کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔ جوڈیشل کمشنر کو ججوں کی تقرری سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف 15 درخواستیں پہلے ہی دائر کی جاچکی ہیں۔عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، اس لیے آئینی ترمیم اختیارات کی علیحدگی کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔ جوڈیشل کمشنر کو ججوں کی تقرری سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف 15 درخواستیں پہلے ہی دائر کی جاچکی ہیں۔
