حکومت کا گزشتہ سال کے عازمین حج کی اضافی رقوم واپس کرنے کا اعلان

حکومت کا گزشتہ سال کے عازمین حج کی اضافی رقوم واپس کرنے کا اعلان

حکومت پاکستان نے گزشتہ سال حج کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے کہا ہے کہ کیٹیگری کے حساب سے رقم واپس کی جائے گی، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ رواں سال عازمین حج کو اتنی ہی رقم میں مزید سہولتیں دی جائیں گی۔ عازمین حج کو منیٰ میں اضافی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا۔ پچھلے سال منیٰ میں روم کولر تھے۔ اس سال ایئر کنڈیشنگ فراہم کی جائے گی۔ عازمین کو خیمے فراہم کیے جائیں گے، سب سے بڑی سہولت مکہ مکرمہ جانے والی سڑک ہوگی، عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی، سامان سعودی ہوٹل میں ملے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں