0

سابق حکومت کا شروع کیا گیا صحت سہولت پروگرام، اس سال بھی جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 24-2023 میں سابق دور حکومت میں شروع کیے گئے صحت سہولت پروگرام کے لیے بھی رقم مختص کی جائے گی، منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب سے زائد کی رقم منظور کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے بجٹ میں، سابق دور حکومت میں شروع کیا گیا صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں صحت سہولت پروگرام کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق منصوبے پر اب تک 11 ارب 79 کروڑ روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں، منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور کیے گئے تھے۔رواں مالی سال میں صحت سہولت پروگرام کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں