0

مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے رواں سال ملک میں مون سون بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے جس کا آغاز جولائی کے مہینے سے ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں سال مون سون کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس سال مون سون کے دوران معمول کے مطابق یا اس سے کچھ کم بارشیں ہونے کا امکان ہے تاہم شمالی علاقہ جات میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا آغاز جولائی سے ہوگا اور ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران موسلا دھار بارشوں سے اربن اور فلیش فلڈنگ بھی ہوسکتی ہےواضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں مون سون کے دوران ہونے والی تباہ کن بارشوں نے کئی دہائیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں