0

نیب کو فرح گوگی اور شوہر کے کتنے اکاؤنٹس اور جائیدادیں مل گئیں ؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور:نیب نے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو آٹھ جون کو طلب کر لیاہے ۔ کہ نیب تحقیقات میں فرحت شہزادی اور احسن جمیل کے نام117 بینک اکاو¿نٹس کے انکشاف پر طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاو¿نٹس بھی منظرعام پر آئے ہیں، ان بینک اکاو¿نٹس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ساڑھے 4 ارب روپے کی مبینہ ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کے نام مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے مالیت کی جائیدادیں بھی پائی گئیں، 2021 میں فرحت شہزادی نے ایف بی آر کو 97 کروڑ روپے کے اثاثہ جات ظاہر کیے تھے، دونوں کی ملکیت میں 10کمپنیوں کا بھی پتہ لگایا گیا، یہ کمپنیاں مبینہ طور پر مالی لین دین کے لیے استعمال ہوتی رہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں نیب تفتیشی ٹیم نے فرحت شہزادی کے لیے کام کرنے والے کیش بوائے کا سراغ بھی لگالیا ہے، کیش بوائے نے مجموعی طور پر 860 ملین کیش ٹرانزیکشنز کا اعتراف کیا، شواہد نیب نے حاصل کرلیے، ریکارڈ کے مطابق فرحت شہزادی نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 50 کروڑ روپے وائٹ کرائے، ایمنسٹی اسکیم میں 32 کروڑ روپے مالیت کو زرعی پیداوار کا حصول ظاہر کیا گیا جب کہ ملزمان کی ملکیت کوئی زرعی اراضی نہیں تھی۔فرحت شہزادی اور شوہر کے نام دبئی میں ایک لگژری فلیٹ کا انکشاف بھی ہوا جسے ایف بی آر میں ظاہر نہیں کیا گیا، فرحت شہزادی اور ان کے شوہر ڈیفنس لاہور میں 8 جائیدادوں کے مالک نکلے جس میں کمرشل پلازہ بھی شامل ہے،لاہور میں کروڑوں مالیت کا4کنال کا پلاٹ بھی جائیداد میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں 2 کنال کا بنگلہ ملزمان کے نام ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ریکارڈ کے مطابق ملزمان نے مذکورہ بنی گالہ اراضی 530 ملین روپے میں حاصل کی، نیب تحقیقات میں احسن جمیل گجر اور فرحت شہزادی کے نام 19 گاڑیاں بھی پائی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں