0

2018 کے مقابلے میں آج پیپلزپارٹی زیادہ مضبوط ہے، سابق صدر زرداری نے چپ کاروزہ توڑ دیا

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں آج پیپلزپارٹی زیادہ مضبوط ہے، تمام فیصلے کارکنوں کے حق میں کریں گے۔بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی خواتین ونگز سے ملاقات کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے ورکرز سے رابطے میں رہنا پیپلزپارٹی کا کلچر ہے جلد ہی لاہور میں ڈیرہ لگاؤں گا، جانتا ہوں کہ کارکنوں کو بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن میں مشکلات پیش آتی ہیں، اس حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں جلد ہی ان مشکلات کو حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو زندہ رکھنے میں خواتین کا کردار سب سے اہم ہے ۔اس موقع پرپیپلزپارٹی کی خواتین نے سابق صدر سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال میں خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، اس پر آصف زرداری نے کہا کہ جلد ہی آپ لوگوں کی شازیہ مری سے ملاقات کروائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں