0

ہم بہت پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا: شہباز شریف کابیان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رواں ماہ معاہدہ ہونے کی اُمید ظاہر کر دی۔ترک خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بہت پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام عملی شکل اختیار کر لے گا، آئی ایم ایف کی طرف سے ہمارا نواں جائزہ تمام شرائط و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے پاکستان تمام اقدامات مکمل کر چکا ہے، اُمید ہے کہ ہمیں اس ماہ کوئی اچھی خبر ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں