85

کینیا : دنیا کا معمر ترین جنگلی نر شیر ایک چرواہے کا شکار بن گیا

کینیا : دنیا کا معمر ترین جنگلی نر شیر کینیا میں ایک چرواہے کا شکار بن گیا۔کینیا کے حکام کے مطابق لونکیتو نامی اس جنگلی شیر کی عمر 19 برس تھی جو بدھ کی رات کینیا کے اولکیلونیئٹ گاؤں میں مویشیوں کا شکار کرتے ہوئے چرواہے کا شکار بن گیا اور مر گیا۔شیروں کی حفاظتی تنظیم کے مطابق یہ شیر ہمارے ماحولیاتی نظام اور ممکنہ طور پر افریقا کا معمر ترین نر شیر ہے کیونکہ عموماً شیر کی عمر 13 برس ہوتی ہے۔ورلڈ وائلڈ لائف فیڈریشن کے مطابق اس نسل کے بیشتر شیر افریقا جبکہ چند بھارت میں پائے جاتے ہیں۔کینیا وائلڈ لائف سروس (کے ڈبلیو ایس) کے ترجمان پال جنارو نے بی بی سی کو بتایا کہ شیر بوڑھا اور کمزور تھا اور خوراک کی تلاش میں قریبی جنگل سے گاؤں میں داخل ہوا تھا۔وائلڈ لائف کنزرویشنسٹ اور وائلڈ لائف ڈائریکٹ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاؤلا کاہمبو نے کہا کہ وہ شیر کے مارے جانے سے بہت پریشان ہیں اور انہوں نے ملک میں معدومیت کا شکار جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں