93

امریکی صدر نے کس کے ساتھ سیلفی لی؟

امریکا :امریکا کے صدر جوبائیڈن نے اس سال آسکر ایوارڈ جیتنے والے اداکار کے ساتھ سیلفی لی اور اس دوران دونوں شخصیات نے مزاحیہ جملے بھی کہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اداکار کے ہوئی کوان نے امریکی صدر سے ملاقات کی۔رپورٹس کے مطابق اس دوران امریکی صدر نے ازراہ مذاق کہا کہ یہ آدمی کون ہے؟غیرملکی میڈیا کے مطابق بعدازاں اداکار اور ان کی اہلیہ کی بھی امریکی صدر کے ساتھ گروپ فوٹو لی گئی۔واضح رہے کہ چینی نژاد اداکار کے ہوئی کوان فلم ’ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘سے آسکر ایوارڈز کی کیٹیگری’بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر‘ میں نامزد ہوئے تھے اور اس ایوارڈ کو جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں