106

بالآخر وہ خبر آہی گئی جسکا سب کو انتظار تھا،عمران خان نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن حکمت عملی کی تیاری شروع کردی

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن حکمت عملی کی تیاری شروع کردی اور کہا عوام کو لے کرحکومت کے خلاف باہرنکلیں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئرصحافیوں اوراینکرپرسنزسےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کےفیصلوں پرعمل کیلئے چند روز انتظار کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت آئین پرعملدرآمدنہیں کرناچاہتی، عوام کو لے کرحکومت کےخلاف باہرنکلیں گے۔یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے آئین، عدلیہ کے ساتھ اظہارِ یکجیتی اور عوام کو ان کا آئینی حق دلانے کے لیے جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جلسوں کا آغاز پرسوں بدھ 10 مئی سہ پہر 3 بجے مریدکے سے ہوگا-خیال رہے پی ٹی آئی کی جانب سے آئین اور سپریم کورٹ کی حمایت میں پی ٹی آئی نے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، عمران خان نے لاہور میں ریلی کی قیادت کی۔اس دوران انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا، مقررہ تاریخ پر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے دو دفعہ قتل کرنے کی کوشش کی گئی، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے، ہمارے اوپر قاتلانہ حملے ہوئے کسی کو پروا نہیں، قوم کا نقصان ہو رہا ہے ان (پی ڈی ایم حکومت) کو پروا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں