107

کرم میں 8 اساتذہ قتل، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت ، واقعے کی رپورٹ طلب

اسلام آباد:وزیراعظم کا سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار، واقعہ کی رپورٹ طلب وزیر اعظم شہباز شریف نے کرم میں اساتذہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور فائرنگ میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں