84

چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے، اور جواب دینا پڑے گا،بشریٰ بی بی کی جانب سےنوٹس بھجوانے پر مریم نواز کا ردعمل

لاہور:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کی اہلیہ کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چلیں اس بہانے عدالت تو جائیں گے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’’چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے، جائیں گے تو اپنی ہی چوریاں کھلیں گی اور جواب دینا پڑے گا جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں موجود ہیں ‘‘دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کونوٹس نہیں پاپردہ خاتون عدالت میں جاکر اپنے کارناموں کا جواب دے ، سب کیس عدالت میں ہیں، مریم نواز نے تم سب بہروپیوں کو بے نقاب کیا ہے، با پردہ خاتون گھر تک نہیں بلکہ گھڑیاں، پانچ کیرٹ کے ہیرے، زمینوں کی چوریوں اور سیاسی مخالفین کو غداری سےلنک کرنے تک محدود رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں