امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا خطاب

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا خطاب

امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے خطاب میں سرحدوں پرایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کا تحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے۔

اس حوالے سے ان کامزید کہنا تھا کہ میں آج تاریخی ایگزیکٹیوآرڈر پر دستخط کروں گا ہم جنوبی سرحدپرایمرجنسی لگانے جارہےہیں۔ کوئی غیرقانونی تارکین وطن امریکا میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ ہم دہشت گرد تنظیموں پر بھی پابندی لگانے جارہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے سنہری دورکا آغاز ہوگیا۔ قانون کی بالادستی اورملک کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ ملکی سرحدوں کا تحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے۔ امریکا سے سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا قبضہ ختم کریں گے۔ ملک کو پہلے سے زیادہ مستحکم بنائیں گے۔
امریکی صدر نے اپنے خطاب میں لاس اینجلس آتشزدگی کا بھی ذکر کیا اورکہا کہ لاس اینجلس آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں حکومت اعتماد کے ساتھ اس بحران کا مقابلہ کرے گی۔ میری اولین ترجیح ایک ملک بناناہے جو آزاد اورمضبوط ہو۔ انہوں نے سابق حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ سابق حکومت داخلی مسائل حل نہ کرسکی۔

اپنا تبصرہ لکھیں