26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کے لیے آٹھ رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفیکشن جاری کردیاجس کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ رکنی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہراورجسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ جسٹس حسن اظہررضوی، جسٹسں مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس شاہد بلال بھی 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پرسماعت کریں گے۔