وزیر داخلہ محسن نقوی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے امریکہ پہنچ گئے

وزیر داخلہ محسن نقوی ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے امریکہ پہنچ گئے

وزیر داخلہ محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، وزیر داخلہ واشنگٹن میں نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جب کہ وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی امریکا میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نو منتخب امریکی صدر سے حلف لیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں