49

برطانیہ میں کورونا کے نئے ویرینٹ پھیلنے کا انتباہ جاری

برطانیہ :سائنسدانوں نے برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ پھیلنے کا انتباہ جاری کردیا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر سے 10 ہزار افراد روزانہ متاثر ہو رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے انتباہ جاری کیا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ آرکٹورس برطانیہ میں بھی پھیل سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ پہلے ہی برطانیہ سمیت 22 ممالک میں مل چکا ہے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئی وبا سے نمٹنے کےلیے لچکدار منصوبے تیار ہیں جن کا جائزہ لیا جاتا رہتا ہے۔ادھر ممتاز وائرولوجسٹ سر جان بیل اور سر ڈیوڈ کنگ نے اخبار میں مضمون شائع کیا جس کے مطابق پہلی وبا کے تین برس بعد بھی برطانیہ وبا سے نمٹنے کےلیے بہتر طور پر تیار نہیں۔اس میں دعویٰ کیا گیا کہ پبلک سروسز کو ختم اور اہم ریسرچ کی فنڈنگ کم کی جارہی ہے۔ سرجان بیل کا کہنا تھا کہ موڈلنگ سے متعلق 38 فیصد امکان ہے کہ ہم اپنی زندگی میں ایک اور مہلک وبا دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں