66

طیارے میں دورانِ پرواز لگی آگ کی ویڈیو سامنے آ گئی

متحدہ عرب امارات ؛متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایئر لائن کے طیارے میں پرواز کے دوران لگنے والی آگ کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے باعث طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی اور بعد ازاں وہ اپنی منزل پر بحفاظت پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ کٹھمنڈو ایئر پورٹ سے دبئی جا رہا تھا اور اس میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد طیارے کے ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں