63

یو اے ای کے طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ

متحدہ عرب امارات :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایئر لائن کے طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر طیارہ کٹھمنڈو ایئرپورٹ سے دبئی آرہا تھا کہ حادثہ پیش آیا، طیارے کو بعد میں منزل کی طرف روانہ کردیا گیا۔نیپال ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ کٹھمنڈو ایئرپورٹ کے تمام آپریشن نارمل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں