78

سعودی وزیر خارجہ، ای یو کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا سوڈان صورتحال پر رابطہ

سعودی :سعودی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے سوڈان میں متحارب فریقوں کے درمیان فوجی کشیدگی کو روکنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئے ٹیلی فونک رابطے میں سوڈان میں جاری تنازع اور تازہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ رابطے میں سوڈان میں تشدد ختم کرنے، شہریوں کو تحفظ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں