65

فرانس، ڈرائیور نے تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھادی، 10 افراد زخمی

فرانس،شمالی فرانس میں عالمی پتنگ میلے میں ڈرائیور نے تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھادی، جس کے باعث 10 افراد سخت زخمی ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، زخمیوں میں 4 خواتین اور 2 عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق عمر رسیدہ ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ پایا، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں کئی روز تک جاری رہنے والے پتنگ میلے میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں