71

سوڈان خانہ جنگی، غیرملکی شہریوں کا انخلا شروع

سوڈان :سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کی لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی، جس کے بعد سوڈان سے غیرملکی شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانیوں سمیت 12 ممالک کے 150 سے زائد شہریوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے۔سفارتکاروں، عالمی حکام اور عام شہریوں کو سعودی بحریہ نے جدہ پہنچایا ہے، ان افراد میں پاکستان، بھارت، کویت، قطر، عرب امارات، مصر اور تیونس کے شہری بھی شامل ہیں۔سعودی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہریوں کے انخلا کے لیے فوج کے دیگر اداروں کے ساتھ سعودی نیوی کے تین بحری جہازوں نے مدد کی اور شہریوں کو جدہ پہنچایا۔سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے بعد وہاں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کے لیے انخلاء کا یہ پہلا کامیاب آپریشن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں