67

بھارت کے زر مبادلہ ذخائر پاکستان سے تقریباً 59 گنا بڑھ گئے

ممبئی :بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 اپریل تک 1.657 ارب امریکی ڈالر بڑھ کر 586.412 ارب ڈالر ہو گئے۔ بھارت کے مرکزی بینک (آر بی آئی) کے مطابق ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے رپورٹنگ ہفتے میں مجموعی ذخائر 6.306 ارب ڈالر بڑھ کر 584.755 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق 14 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے جو کہ ذخائر کا ایک بڑا حصہ ہے، میں 2.204 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 516.635 ڈالر تک پہنچ گئے۔ غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں غیر امریکی اکائیوں جیسے یورو، پاؤنڈ اور ین کی قدر یا گراوٹ کا اثر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں