65

مسجد الحرام، مسجدِ نبوی ﷺ میں دنیا کے سب سے بڑے نمازِ عید کے اجتماعات

سعودی عرب :دنیا بھر کے سب سے بڑے نمازِ عیدالفطر کے اجتماعات سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں منعقد ہوئے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے نمازِ عید الفطر ادا کی۔20700 مساجد میں نمازِ عید کے انتظاماتسعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور کی جانب سے عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے ملک بھر میں 20 ہزار 700 مساجد اور مقامات پر انتظامات کیے گئے۔وزارت کی جانب سے 6 ہزار سے زائد مرد و خواتین کو مساجد اور نماز کے مقامات کی نگرانی کی ذمے داری سونپی گئی۔وزارتِ اسلامی امور نے چاند دیکھنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر 21 اپریل بروز جمعہ ہو گی۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امتِ مسلمہ کو عید کی مبارک باد دی ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی امت مسلمہ کو عید کی مبارکبادشاہ سلمان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ عید کا دن خطے میں امن و استحکام اور سکون و اطمینان کی خوشخبری لائے۔خادمِ حرمین شریفین نے کہا کہ عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دعا کی کہ ہر سال عیدالفطر خیر کی خبریں لائے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کے روزے، تراویح، تہجد اور اچھے کام قبول فرمائے۔عید کے دن نمازِ جمعہ سے متعلق گائیڈ لائنزعید الفطر آج جمعہ21 اپریل کو ہونے کے باعث سعودی وزارتِ اسلامی امور نے نمازِ جمعہ کے حکم کے بارے میں وضاحت جاری کی تھی۔سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور نے مساجد کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی تھیں، جن میں کہا گیا تھا کہ جمعے کے دن عید کی نماز میں شرکت کرنے والوں کو نمازِ جمعہ میں شرکت سے استثنیٰ ہے، وہ ظہر کی نماز ادا کر سکتے ہیں، البتہ دونوں نمازیں پڑھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔جو لوگ عید کی نماز میں شریک نہیں ہوں گے وہ نمازِ جمعہ سے مستثنیٰ نہیں ہیں، امامِ مساجد ان لوگوں کے لیے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کا اہتمام لازمی کریں جو عید کی نماز میں حاضر نہیں ہوتے۔جو لوگ عید کی نماز میں شرکت کر چکے اور جمعے کی نماز میں شریک نہیں ہوتے تو ان پر لازم ہے کہ وہ نمازِ ظہر کی ادائیگی لازمی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں