65

افغانستان، شوال کا چاند نظر آ گیا، آج عیدالفطر منائی جائیگی

افغانستان،افغانستان میں شوال کا چاند نظر آجانے کے بعد جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان سپریم کورٹ نے جمعے کو عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ٹوئٹر پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملک میں جمعے کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں جمعے کو عید منائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں