118

کے پی میں سیلاب آنے کی افواہیں، پی ڈی ایم اے کا بیان سامنے آگیا

پشاور: ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے سوشل میڈیا پر چلنے والی سیلاب اور خراب موسم کی افواہوں کی تردید کی ہے۔پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موسم اورسیلاب سے متعلق غیر مصدقہ پیغامات زیرگردش ہیں، عوام غیرمصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔پی ڈی ایم اے کےمطابق اس حوالے سے ورسک ڈیم انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں