172

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول سامنے آگیا،کب جائیں گے ؟جانیں

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول سامنے آگیا۔واضح رہے کہ سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے جس کے لیے سابق وزیر اعظم 11 اپریل کو اہل خانہ کے ہمراہ جدہ پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف تین دن مکہ اور جدہ میں قیام کریں گے اس کے بعد 15 اپریل کو مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پرحاضری کے بعد پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے جدہ پہنچیں گی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیر علاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں