122

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو یہ بھی ہوجانا چاہیے، رانا ثنا اللہ نے اور کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پوری پارلیمنٹ کو گھر بھیجنا چاہتا ہے تو ایک بار یہ بھی ہوجانا چاہیے۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرنے میں آزاد ہےلیکن یہ فیصلہ حکومت پربائنڈنگ نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کو پیسے دینے سے متعلق پارلیمنٹ کا فیصلہ حکومت پر بائنڈنگ ہوگا۔انہوں نےکہا کہ لاہور کے کسی وکیل سے پوچھ لیں دو بیٹوں کا قصہ کیا ہے ؟ چار ججز کا فیصلہ ہے کیا وہ چار ججز کمتر جج ہیں؟ کیا یہ 9 سے سات اور پھر پانچ اور پھر تین کا بینچ نہیں بنا؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں