139

عدالتی حکم پر عمل نہ ہوا تو سپریم کورٹ ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دیگی: فواد چوہدری کابیان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔ ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن کرانے کے کیس میں فیصلہ تو دے چکی ہے، اب تین رکنی بینچ صرف عمل درآمد کا بینچ ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سپریم کورٹ پیر کے روز ملک کے ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں