163

” قوم کو فتنے سے نجات دلاوں گا” نوازشریف کاوطن واپسی کا عندیہ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لندن، لاہو:ر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ 15 دن یا 2 ماہ میں پاکستان آ سکتا ہوں، قوم کو فتنے سے نجات دلاوں گا۔۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں کارکنان تیاری پکڑ لیں۔ اب ضروری ہے کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے پارٹی ٹکٹ مضبوط امیدواروں کو دوں گا، عمران دور کی بے قاعدگیوں کو زیادہ سے زیادہ عوام کے سامنے لایا جائے۔ مریم نواز عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں، تمام رہنما انتخابی مہم میں ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں