196

حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے، پی ٹی آئی حکومت پر برس پڑی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے، علی بلال کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کر دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہنا تھا کہ سعودی عرب معافی مانگ کر بھاگنے اور لندن میں 4 سال ہاؤس ریسٹ رہنے سے پاکستان میں اصولوں کے لیے جیل جانا قابل فخر ہے، نوازشریف 15 دن تو کیا رمضان میں بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف (IMF) سے تو معاہدہ دور کی بات ہے، ابھی دوست ممالک سے خیرات اور زکوۃ بھی نہیں ملی، امریکا کی تنہائی اور چین کی کامیابی خطے میں بڑی خبر ہے۔سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ لوگ رات کو ڈراؤنا خواب دیکھتے ہیں اور صبح دفعہ 144 لگا دیتے ہیں، آج اگر لاہور میں پھڈا ہوا تو لوگ پھٹ پڑیں گے، علی بلال (ظل شاہ) درویش آدمی تھا، اس کی موت ن لیگ کی سیاست دفن کر دے گی، حکومت اتنا ظلم کرے جتنا کل سہہ بھی سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں