96

میرا کی مدد کریں،شمعون عباسی کی ‘نئے پاکستان’ کے حکام سے اپیل

لاہور:پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی نے ‘نئے پاکستان’کے حکام سے اداکارہ میرا کی مدد کی اپیل کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار شمعون عباسی نے حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اداکارہ میرا کے ساتھ بیٹھیں اور ان سے پوچھیں کہ انہیں کیا مدد درکار ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ میرا نے کہا تھا کہ اگر ان کو فلم بنانے کے لئے پیسے نہ دیئے گئے تو وہ خودکشی کرلیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں