103

صدر مملکت عارف علوی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: (نیوزڈیسک) صدرمملکت عارف علوی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ملک کیلئے ان کی خدمات کبھی نہیں بھولے گی۔

صدرِ پاکستان عارف علوی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا جان کر بہت دکھ ہوا، ان کو 1982 سے ذاتی طور پر جانتا تھا۔ انہوں نے جوہری تخفیف کو فروغ دینے میں ہماری بہت مدد کی، ایک شکر گزار قوم اس سلسلے میں ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں