137

پشاور: ادویات خریدنا محال،قیمتوں میں 3 گنا اضافہ

پشاورمیں اشیاء خورونوش کی قیمتوں کے بعد اب ادویات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں اور یہ اضافہ 300 فیصد تک جاپہنچا۔

امراض قلب، امراض جگر ، گردوں اور بلڈ پریشر سمیت دیگر بیماریوں کی ادویات کی قیمتیں 300 روپے سے بڑھ کر 700 روپے تک جا پہنچی ہیں جس سے نہ صرف خریدار بلکہ دکاندار بھی پریشان ہیں۔

کرونا اور ڈینگی کے ہاتھوں پریشان عوام جب دیگر بیماریوں کے لیے ضروری ادویات خریدنے میڈیکل اسٹور پہنچتے ہیں تو ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ لوگ اپنا علاج نہیں کرسکتے، جب ڈاکٹر علاج کے لیے دوائی لکھتا ہے تو لوگ نہیں لے سکتے جس کی وجہ سے لوگ مزید بیمار ہو رہے ہیں۔

فارماسسٹ ڈاکٹر وقاص کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے 100 پھر 200 اور اب 300 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

فارماسسٹ کا کہنا ہے کہ مریضوں کی اکثریت ڈاکٹروں کی تجویز کردہ دوائیں مہنگائی کے باعث پورے کورس کے بجائے ایک دو دن کی ہی خرید پاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں