امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ بوٹوکس نے انہیں مسکرانے کے قابل نہیں چھوڑا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ میگھن ٹرینر نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے اس بارے میں خبردار نہیں کیا، میں نے جو کیا اسے ‘لِپ فلپ’ کہا جاتا ہے اور میں نے پہلی بار ایسا کیا۔گلوکارہ نے کہا کہ ’مجھے بتایا گیا تھا کہ سب اسے پسند کرتے ہیں، آپ کو اپنے چھوٹے ہونٹ بھی پسند آئیں گے، لیکن یہ مجھے اچھا نہیں لگا کیونکہ میں مسکرا نہیں سکتا تھا‘۔انہوں نے کہا کہ یہ سب سے تکلیف دہ چیز تھی، مجھے کسی نے اس بارے میں خبردار نہیں کیا، میرے جبڑے میں بوٹوکس تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں میگھن ٹرینر نے بوٹوکس کا اعتراف کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ مستقبل میں پلاسٹک سرجری کروانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
Load/Hide Comments