115

ملکی لٹریسی ریٹ کے مطابق آسان ٹیکس نظام وقت کی ضرورت ہے،اجمل بلوچ

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملکی لٹریسی ریٹ کے مطابق آسان ٹیکس نظام وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں تاجر نمائندوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران کا 29 ستمبر کو ہر صورت ایف بی آر کا گھیراؤ ہوگا۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کو کالے قانون کے خلاف ایف بی آر کے گھیراؤ کے لئے پاکستان بھر کے تاجر اسلام آباد پہنچیں گے۔
آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس لگانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،ہمیں آئی ایم کا وزیر خزانہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، ایف بی آر تاجروں کو حراساں کرنے کا عمل فل فور بند کرے، حکومت تاجروں کے ساتھ پہلے سے کئے گئے معائدے کی بھی پاسداری کرے۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کا تاجر پڑھا لکھا نہیں اس سے ٹیکنیکل زبان میں گفتگو نہ کی جائے، ملکی لٹریسی ریٹ کے مطابق آسان ٹیکس نظام وقت کی ضرورت ہے، صدارتی آرڈیننس سے ایف بی آر کو دیئے گئے اختیارات سے کرپشن میں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں