معروف پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان کو اپنی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔ ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ ریما خان کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یونس ملک نے ایک بار مجھے فون کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی فلم کے لیے 2 نئی اداکاراؤں کی ضرورت ہے جس کے بعد ہم نے نئی اداکاراؤں کی تلاش شروع کی اور ہم نے ریما خان کو فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تجویز کردہ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں یونس ملک نے مجھ سے پوچھا کہ آپ ریما خان کو کیوں پسند نہیں کرتے؟ تو میں نے جواب دیا کہ جو مٹھاس اس کی زبان میں تھی وہ آنکھوں میں نظر نہیں آتی، فنکار کی آنکھیں نہ بولیں تو فنکار بے کار ہے۔ناصر ادیب نے یہ بھی کہا کہ لیکن اللہ نے دینا ہے تو ریما خان انڈسٹری میں آئیں اور وہ سپر ہٹ ہوگئیں۔
Load/Hide Comments