اپنی اہلیہ سے طلاق کے بعد مشہور بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ اپنے کام سے وقفہ لینے جا رہے ہیں۔ اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد طلاق کا اعلان کر دیا۔ جوڑے کے تین بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اے آر امین اور دو بیٹیاں خدیجہ اور رحیمہ شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ اپنے قانونی نمائندوں کے ذریعے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد، یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ معروف موسیقار اے آر رحمن نے ایک سال کے لیے موسیقی پر وقت دیا ہے۔تاہم ان کی بیٹی خدیجہ رحمان اور بیٹے امین نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ اے آر رحمان میوزک سے وقفہ لینے جا رہے ہیں، جس پر بیٹی خدیجہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا، “براہ کرم ایسی فضول افواہیں پھیلانا بند کریں۔”
Load/Hide Comments