ماہرہ خان نے کراچی کی خاص بات بتادی

ماہرہ خان نے کراچی کی خاص بات بتادی

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی سے متعلق خاص بات بتادی۔ آرٹس کونسل کراچی میں 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے عنوان سے پروگرام ’’میں کراچی ہوں‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ کراچی کی خاص چیز برداشت ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ کراچی والوں کو کراچی کی پرواہ ہے تو کیا فائدہ، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کراچی کی اتنی پرواہ ہے جتنی ہمیں کرنی چاہیے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جتنی زیادہ ادبی سرگرمیاں ہوں گی لوگوں کے لیے سب کچھ اتنا ہی نارمل ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں