کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، شاہد خاقان عباسی نے مزید کیا کہا ؟جانیں

کرسی بچانے کیلئے ڈی چوک پر گولی چلائی گئی، شاہد خاقان عباسی نے مزید کیا کہا ؟جانیں

عوامی پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر کرسی بچانے کے لیے گولی چلائی گئی۔ شاہد خاقان عباسی نے سرگودھا میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ مسلم لیگ ن کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بند گلی میں کھڑی ہے، ریاست اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی، کرسی بچانے کے لیے ڈی چوک میں گولی چلائی گئی۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ قوم حکمرانوں اور نظام سے مایوس ہے جب کہ وسط مدتی انتخابات مسائل کا حل نہیں۔ قانون کی عملداری ہی مسائل کا حل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں