خیبرپختونخوا میں گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ، اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے

خیبرپختونخوا میں گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ، اعلان نے شہریوں کے دل جیت لیے

کم آمدنی والے افراد کو معیاری رہائش فراہم کرنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کی احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ کم آمدنی والے لوگوں کو نیا مکان بنانے یا پہلے سے موجود مکان کی مرمت کے لیے 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ تقریب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ 7 سال کا ایک آسان شیڈول تجویز کیا گیا ہے۔قرض کی ادائیگی کی ماہانہ قسط 18 ہزار روپے تک ہوگی۔ ریوالونگ فنڈز سسٹم کے تحت یہ سکیم اگلے سات سال تک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو معیاری رہائش کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے نفاذ سے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔قرض کی ادائیگی کی ماہانہ قسط 18 ہزار روپے تک ہوگی۔ ریوالونگ فنڈز سسٹم کے تحت یہ سکیم اگلے سات سال تک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو معیاری رہائش کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے نفاذ سے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں