عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی استعفیٰ دیدیا

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی استعفیٰ دیدیا

عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں شبلی فراز کی نمائندگی کریں گے، دو روز قبل پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو قومی اسمبلی اور سینیٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد کیا تھا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے دونوں اپوزیشن رہنماؤں نے عدالتوں میں مقدمات کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سینیٹ میں جوڈیشل کمیشن کے رکن کی نامزدگی کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں