اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ چین کے صدر کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی نے ملکی حالات خراب کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی جدید ہتھیاروں سے اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا، ملک اب منفی پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوگا۔سائٹ کراچی کے دورے کے موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے سائٹ کراچی کے لیے 5 ارب کے منصوبے کی منظوری دی ہے جب کہ وزیراعظم 5 سالہ منصوبے کا اعلان اسی ماہ کریں گے، چین کے تعاون سے نیا کراچی- حیدرآباد موٹر وے بنائی جائے گی۔ . وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی وفد 10 سے 23 دسمبر تک چین کا دورہ کرے گا جہاں وہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام کرے گا۔
Load/Hide Comments