شام پر شدت پسندوں کا قبضہ، چین کا اظہار تشویش

شام پر شدت پسندوں کا قبضہ، چین کا اظہار تشویش

چین نے شام کے مختلف علاقوں پر شدت پسندوں کے قبضے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان کا کہنا ہے کہ انہیں شمال مغربی شام کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام کی قومی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ شام کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ حالات خراب ہونے سے بچ سکیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز روس نے بھی شام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا تھا۔شام کے معاملے پر کریملن نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ شام کی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے، اور شامی صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں